25 جنوری 2012 - 20:30

بحرین کے انقلابیوں نے ایک بیان میں آل خلیفہ حکومت کی طرف سے مخالف رہنماؤں کو قتل کرنے کا پردہ فاش کیا ہے اس بیان میں بحرینی عوام نے امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: چودہ فروری اتحاد نے اپنے بیان میں دنیا کے تمام حریت پسندوں سے کہا ہے کہ وہ بحرین میں آل خلیفہ کے ہولناک اور وحشیانہ جرائم کو رکوانے کے لئے ان کی مدد کریں۔ بیان کے مطابق بحرین ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا ہے اور آل خلیفہ حکومت نے مخالف رہنماؤں کو قتل کرنے کے لئے 30 فوجیوں کو خصوصی تربیت دی ہے ان رہنماؤں میں شیخ عیسی قاسم اور شیخ علی سلمان بھی شامل ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ان رہنماؤں کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری آل خلیفہ حکومت پر عائد ہوگی۔بیان میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کو امریکہ کا غلام قراردیا ہے جس نے بحرین کے معاملے میں خاموش رہنے کے لئےسعودی عرب سے بڑی مقدار حق السکوت لے رکھا ہے۔
........

/169